کولمبو: وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایات پر پاکستان کا خصوصی طیارہ C130 امدادی ٹیم اور ضروری سامان لے کر سری لنکا پہنچ گیا، تاکہ حالیہ شدید سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کی جا سکے۔
پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ اور پاکستان ہائی کمیشنر نے پاکستانی ٹیم کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے مزید 200 ٹن امدادی سامان بحری راستے سری لنکا بھیجا جائے گا تاکہ متاثرین کو بروقت ریلیف پہنچایا جا سکے۔ سری لنکن حکام نے پاکستانی ٹیم کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا تعاون ہمیشہ قابلِ قدر رہا ہے۔
یہ اقدام پاکستان اور سری لنکا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور ہنگامی صورتحال میں باہمی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔




