پاکستان
Trending

افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں کمی، دوحہ مذاکرات مؤثر قرار

اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور ملک کی سلامتی کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ترجمان طاہر اندرانی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے اور پاکستانی شہریوں کے قتل عام کے بعد حالات میں تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق دوحہ مذاکرات میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔

اندرانی نے بتایا کہ کل استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کے حالیہ دورے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

دفترخارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازعہ قانون سازی عالمی قوانین کے خلاف ہے اور پاکستان فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button