سیئول:جنوبی کوریا میں ٹیکس اکاؤنٹنٹ کے قومی امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار نے اے آئی کی مدد سے نقل کرنے کا اعتراف کر لیا۔
رائٹرز کے مطابق ہان نامی امیدوار نے خفیہ کیمرے سے سوالات کی تصاویر بنا کر مصنوعی ذہانت کو بھیجیں اور اسمارٹ فون کے ذریعے جوابات حاصل کیے۔
امیدوار نے ویڈیو بیان میں نقل کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کی اور پولیس کو تحریری بیان جمع کرانے کی تصدیق کی۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعلقہ ادارے نے امیدوار کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔



