بین الاقوامی
Trending

عالمی کشیدگی اور توانائی بحران، آسیان سربراہی اجلاس میں بڑے فیصلوں کی تیاری

 

منیلا: عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے توانائی بحران، مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور علاقائی سکیورٹی صورتحال نے آسیان ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر مجبور کر دیا۔ فلپائن میں 49ویں آسیان سربراہی اجلاس کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آسیان وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تیل کی بڑھتی قیمتوں، توانائی کے تحفظ، علاقائی تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

فلپائنی صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے آسیان ممالک کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

اجلاس میں میانمار کی خانہ جنگی اور سیاسی بحران کے حل کے لیے آسیان کے پانچ نکاتی منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ دوسری جانب جنوبی بحیرہ چین میں چین کے ساتھ ضابطہ اخلاق سے متعلق مذاکرات میں تقریباً 70 فیصد پیش رفت ہوچکی ہے۔

15 سے 17 نومبر تک جاری رہنے والے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکا، چین اور جاپان کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہوگی۔ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے عالمی معیشت پر اثرات اور خطے میں امن و استحکام کے معاملات خصوصی اہمیت اختیار کریں گے۔

آسیان رہنما توانائی کی ضروریات، اقتصادی دباؤ اور علاقائی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر غور کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button