اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 14 دسمبر سے چار روزہ دورے پر لندن جائیں گے، جہاں وہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ برطانوی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور اہم امور بھی زیر بحث آئیں گے۔




