پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

 

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی معاملات پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں یورپ میں ہونے والے آئندہ آر فور اور آر فور پلس ای فور اجلاسوں کے حوالے سے بھی مختلف امور زیرِ بحث آئے۔

اس موقع پر علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی مشاورت اور سفارتی روابط کے فروغ کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button