پاکستان
Trending

پاکستان کا ای سی او کے تحت علاقائی تعاون اور معاشی روابط بڑھانے کا عزم

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی تعاون، روابط اور معاشی انضمام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان ای سی او کی صدارت کے دوران رکن ممالک کے درمیان تعاون اور علاقائی روابط کو مزید مضبوط بنانے کو ترجیح دے گا۔

انہوں نے 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ دوسری جانب ای سی او سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو آئندہ صدارت اور سربراہی اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button