پاکستان
Trending

بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈہ بے نقاب ہوچکا؛عظمٰی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے بانی تحریک انصاف کے ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

عظمٰی بخاری نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار حاصل کرنے کے لیے بھارت اور ہمارے بچوں کے قاتل طالبان کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول بیانات دینا بانی کی ذہنی اور اخلاقی کمزوری کا ثبوت ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ سب دشمن کے ایجنڈے کا حصہ ہے، لیکن قوم نے اسے ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش اور ہر بیانیہ ریاست کے فولادی عزم کے سامنے ناکام ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button