بین الاقوامی

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ینبع اور مدینہ منورہ میں متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں

ریاض: سعودی عرب کے شہر ینبع میں طوفانی بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور کئی گاڑیاں ملبے تلے دب کر تباہ ہو گئیں۔ بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور صحرائی علاقے بھی زیر آب آ گئے ہیں۔ سعودی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

طوفانی بارش کا اثر سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم سرد ہو گیا۔ خاص طور پر مسجد نبوی ﷺ میں بارش کے بعد کا منظر روح پرور تھا، اور بارش کی وجہ سے موسم میں ٹھنڈک پیدا ہو گئی، جس نے زائرین کے لیے ایک خوشگوار ماحول پیدا کیا۔ گنبدِ خضریٰؐ پر بارش برسنے کے بعد جو منظر سامنے آیا، وہ نہایت دلکش اور روحانی تھا، اور وہاں موجود زائرین نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

مدینہ منورہ آنے والے زائرین سے حکام نے درخواست کی ہے کہ وہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرم لباس اپنے ساتھ رکھیں تاکہ سردی سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button