راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے نتائج اب عوام کے سامنے آ رہے ہیں اور عمران خان کو سیاسی سطح پر کمزور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں موجود بعض ارکان چوری کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں اور میڈیا کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے 27 ویں ترمیم کی منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ عوام کی آزادی کو محدود کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے پنجاب اسمبلی میں 26 ارکان کی معطلی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ عمران خان کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔




