پاکستان
Trending

پاکستان نے زیادہ تر معاشی اہداف پورے کر لیے، زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ:آئی ایم ایف رپورٹ

 

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے زیادہ تر معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں اور معیشت مستحکم ہوئی ہے، جبکہ موجودہ مہنگائی کو عارضی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر بھی منتقل کیے ہیں۔

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں آئندہ برسوں میں ذخائر میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور معیشت کی مضبوطی کے لیے چند اہم سفارشات بھی دی ہیں:

سخت مانیٹری پالیسی اپنانا

ایکسچینج ریٹ میں لچک برقرار رکھنا

پاور سیکٹر میں اصلاحات

سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری کے ماحول بہتر بنانا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے معیشت کی پائیداری اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button