پاکستان
Trending

بارشوں کے دو اسپیلز کی پیشگوئی، ملک میں سردی کی شدت کم ہونے کا امکان

 

محکمہ موسمیات نے ملک میں دو بارشوں کے سپیلز کی پیشگوئی کی ہے، جس سے جاری خشک سردی میں کمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

محکمہ کے مطابق، آج سے 15 دسمبر تک مری، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری متوقع ہے، جبکہ 19 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 13 سے 15 دسمبر تک بارش اور برفباری کی توقع ہے، اور جڑواں شہروں میں صرف بوندا باندی متوقع ہے۔ 21 دسمبر تک سردی مزید بڑھ سکتی ہے، اور دن کا درجہ حرارت5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہوگی، دن کا درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری تک گر سکتا ہے، جبکہ رات کے درجہ حرارت میں زیادہ فرق متوقع نہیں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں الرٹ بھی جاری کر دیا ہے، اور دسمبر کے آخر اور جنوری کے آغاز میں اسلام آبادمیں درجہ حرارت صفر ڈگری تک گر سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button