اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزرا اور مشیر برائے سیاسی امور بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے صدر کو معیشت کی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات بھی زیر بحث آئے۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔




