پاکستان
Trending

دیر کالونی پشاور میں سکول حادثہ، 35افراد جاں بحق

 

پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں سکول کی چھتیں گرنے سے افسوسناک سانحہ پیش آیا، افسوسناک واقعے میں 23 طلبہ، 10 طالبات اور 2 اساتذہ سمیت مجموعی طور پر 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 40 سے زائد بچے اور اساتذہ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، سکول کے تین کلاس رومز کی چھتیں گریں، جہاں حادثے کے وقت مجموعی طور پر 110 طلبہ موجود تھے۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کیا۔ امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔

سانحے میں بچوں کی ہلاکتوں کے بعد متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا، جبکہ والدین غم سے نڈھال ہیں۔ حکام کے مطابق، ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکول مالکان کو گرفتار کرلیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سہیل احمد کے مطابق، سکول ایک ٹرسٹ کے تحت چلایا جارہا تھا اور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button