وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف اصول اور انسانی تعلقات کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف اپنے ذاتی مفاد پر توجہ دیتے ہیں۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم مسلسل پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں اور دعا ہے کہ یہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ہوں۔
خواجہ آصف کے مطابق، پی ٹی آئی کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش محدود ہے اور بانی پی ٹی آئی مکمل مفاد پرست ہیں جو ہر معاملے میں اپنے فائدے کو مقدم رکھتے ہیں۔




