نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا نہ تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی بند کرے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔
پاکستانی قونصلر نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہوں میں ٹی ٹی پی اور بی ایل اے شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان کے مختلف حصوں میں دہشت گرد حملے کیے۔
گل قیصر سروانی نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان بین الاقوامی معاہدے کی غلط تشریح اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔




