واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی قوم مکمل طور پر متحد ہے اور امریکا اپنی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں واضح کمی آئی ہے، جبکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کیا، جو یکم جنوری سے نافذ ہوں گی۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کو غیر محفوظ اور غیر مستحکم کرنے والے عناصر کے داخلے کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔




