انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 برس قید کی سزا سنائی گئی۔ مقدمہ کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے سے متعلق تھا۔




