ٹیکنالوجی
Trending

ٹک ٹاک امریکا میں بند ہونے سے بچ گیا، نیا معاہدہ حتمی

واشنگٹن: امریکا میں ٹک ٹاک کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ کمپنی نے امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ نیا معاہدہ طے کر لیا ہے، جس سے ایپ بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا۔

ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس نے جوائنٹ وینچر قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے، جس سے 170 ملین سے زائد امریکی صارفین ایپ استعمال جاری رکھ سکیں گے۔ نئے معاہدے کے تحت اوریکل، سلور لیک اور ابوظبی کی ایم جی ایکس کمپنی مجموعی طور پر 45 فیصد شیئرز رکھیں گی، جبکہ بائٹ ڈانس اور اس کے سرمایہ کار باقی شیئرز کے مالک ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق امریکا میں سات ملین سے زائد چھوٹے کاروبار ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کرتے ہیں، اور نئے معاہدے سے انہیں بھی ریلیف حاصل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button