ڈھاکا: بنگلہ دیش میں عثمان ہادی کی نماز جنازہ مانک میاں ایونیو میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے باہر ہونے والی اس تقریب میں عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس بھی شریک ہوئے اور عثمان ہادی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ایمبولینس نے عثمان ہادی کا جسد خاکی جنازہ گاہ تک پہنچایا، جس کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر بنگلہ دیشی عوام نے اپنے محبوب رہنما کی وفات پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔
شرکا نے کہا کہ "ہم بھارت کی مداخلت مزید برداشت نہیں کریں گے” اور بنگلہ دیش کے خودمختاری کے دفاع کا عہد کیا۔ اس موقع پر شدید جذبات کا اظہار کیا گیا اور عوامی سطح پر بھارت کے اثر و رسوخ کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
یہ واقعہ بنگلہ دیش کی سیاسی تاریخ میں اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اس نے بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔




