لاہور: پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومتوں کے آئینی تحفظ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر دی، جسے احمد اقبال اور علی حیدر گیلانی نے پیش کیا۔
قرارداد میں بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالی خودمختاری دینے، مدت اور ذمہ داریوں کی وضاحت کرنے، اور 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کا مطالبہ شامل ہے۔ اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ مقامی حکومتیں آئین کے تحت مضبوط اور مؤثر رہیں۔




