پاکستان
Trending

کراچی: سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی، خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی کم عمر طالبہ کو ریسکیوکرلیاگیا

 

کراچی میں سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو ایک بڑی ممکنہ تباہی سے بچا لیا اور دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی کم عمر طالبہ کو ریسکیو کر لیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بچی سے رابطہ کیا گیا، جہاں اسے مختلف کہانیوں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ریاست مخالف سوچ کی طرف مائل کیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچی اور اس کے اہلِ خانہ کی جان و مال کا تحفظ ہے، اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے بتایا کہ کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے انسٹاگرام کے ذریعے بچی سے رابطہ کیا، جس کے بعد اسے ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا گیا۔ وہاں اسے نفرت انگیز اور انتہاپسندانہ مواد فراہم کر کے مکمل ذہن سازی کی گئی اور بتایا گیا کہ اس سے “بڑا کام” لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچی کو کراچی سے باہر منتقل کیا گیا تھا، تاہم اسنیپ چیکنگ کے دوران سکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کر کے اسے تحویل میں لے لیا۔ کم عمری کے باعث بچی کو ملزم قرار نہیں دیا گیا اور نہ ہی اسے کرمنل جسٹس سسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔ اہلِ خانہ کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور بچی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button