کراچی :متاثرہ بچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود واٹس ایپ گروپس میں دہشت گردی کو بہادری اور عظیم مقصد بنا کر پیش کیا جاتا رہا۔ اس کے مطابق بار بار ایک ہی نوعیت کا انتہاپسندانہ مواد دکھا کر یہ تاثر دیا گیا کہ جان دینا سب سے بڑا مقصد ہے، جس سے آہستہ آہستہ ذہن متاثر ہونے لگا۔
بچی نے بتایا کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں سکیورٹی اداروں نے اسے خودکش حملے کا حصہ بننے سے بچا لیا۔ اس نے سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کے آن




