کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ریاست اس کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈال دیں، ورنہ ریاست اپنی رِٹ قائم کرنا جانتی ہے۔
چیف آف بگٹی قبائل کے انتخاب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کے لیے قومی دھارے میں واپس آنے کا راستہ ہمیشہ کھلا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کالعدم بلوچ تنظیموں کی سرگرمیاں ایک لاحاصل جدوجہد ہیں اور پنجابیوں کو قتل کرنا بلوچ روایات کے خلاف ہے۔
سرفراز بگٹی نے زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کا جینا مرنا پاکستان کے لیے ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے ریاست ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ تشدد کے بجائے ترقی اور قومی یکجہتی کے راستے پر آئیں۔




