پاکستان

 پنجاب حکومت کی بڑی پیش رفت، سیلاب زدگان کے لیے ایئر لفٹ ڈرون متعارف

لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب اور دیگر ہنگامی حالات میں ریسکیو آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک جدید ایئر لفٹ ڈرون متعارف کرایا ہے، جو کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ سروس ہے۔ یہ ڈرون 200 کلوگرام تک وزن  یعنی ایک بالغ انسان — کو اٹھا کر محفوظ مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ سروس "پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور” کے تحت استعمال میں لائی جا رہی ہے اور ابتدائی طور پر لاہور میں کامیاب ٹیسٹ فلائٹس کے بعد اب اسے جنوبی پنجاب، خصوصاً ملتان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق، یہ ڈرون ان علاقوں میں خاص طور پر کارآمد ثابت ہوگا جہاں روایتی ذرائع سے رسائی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مزید 10 ایئر لفٹ ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سول ڈیفنس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا سکے۔

سیکرٹری داخلہ نے سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور رضاکاروں کو "فرنٹ لائن سولجرز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتی انسانی جانیں بچانے کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے، تاکہ ہنگامی حالات میں عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button