استنبول :نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق استنبول آمد پر ڈپٹی چیف آف اسٹاف فار ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر جنرل شینول وارول نے اسحاق ڈار کا خیرمقدم کیا۔
ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے، جبکہ ترک وزارت خارجہ کے سفیر جہاد ایرگینائے نے بھی نائب وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان کا استقبال کیا۔
اسحاق ڈار اپنے دورۂ ترکیہ کے دوران اہم سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔




