پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری، امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا

 

استنبول: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول پہنچنے کے بعد حضرت ابو ایوب انصاریؓ کے مزار پر حاضری دی۔

نائب وزیراعظم نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور عوام کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اسحاق ڈار نے امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی اور مسلم ممالک میں باہمی اخوت و اتفاق کے لیے بھی دعا کی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں ترکیہ کے دورے پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button