پاکستان
Trending

جماعت اسلامی کا15 جنوری کو پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا اعلان

 

لاہور: جماعت اسلامی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15 جنوری کو عوامی ریفرنڈم کے ذریعے عوام سے رائے لی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ قانون بلدیاتی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش ہے اور جماعت اسلامی اسے عدالت اور عوامی عدالت دونوں میں چیلنج کرے گی۔ ریفرنڈم کے لیے مرکزی اور صوبائی سطح پر کمیشن قائم کیے جائیں گے، جن میں مقامی معززین، وکلا، اساتذہ اور ماہرین شامل ہوں گے۔

انہوں نے نئے بلدیاتی ایکٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسے بڑے شہروں کو میٹروپولیٹن کے بجائے ٹاؤن کے درجے تک محدود کیا گیا ہے اور بلدیاتی سربراہان کو بالواسطہ منتخب کرنے کی بات کی گئی ہے، جو عوامی رائے کے خلاف ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے اور عوامی ریفرنڈم کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button