پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پنجاب کا حالیہ دورہ آفیشل نہیں تھا اور صوبے میں سکیورٹی فورسز روزانہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر جرائم افغان باشندوں سے متعلق ہیں، غیر قانونی مقیم افغان اپنے وطن واپس جائیں، اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ گورنر نے صوبائی حکومت سے کہا کہ وہ ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کرے۔




