پاکستان
Trending

پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے شیڈول منسوخ کر کے پنجاب حکومت کو 4 ہفتے کی مہلت دیدی

 

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو واپس لے لیا ہے اور پنجاب حکومت کو انتخابات کے انعقاد کے لیے اضافی 4 ہفتے کی مہلت دی ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت منعقد کیے جائیں گے جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت دی گئی حلقہ بندی کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز لاہور کے نمائندہ عمر دراز کے مطابق، اس فیصلے کے بعد پنجاب حکومت انتخابات کے لیے نئی تیاری کرے گی اور آئندہ شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button