پاکستان
Trending

پاکستان اور وینزویلا کے وزرائے خارجہ میں رابطہ، باہمی تعاون پر گفتگو

 

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسنسیا سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور وینزویلا کی حالیہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اسحاق ڈار نے فیلکس پلاسنسیا کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وینزویلا میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کی جانب سے تعزیت اور یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کے دکھ میں شریک ہے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسنسیا نے پاکستان کی جانب سے ہمدردی اور انسانی امداد کے جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button