راولپنڈی: کشمیری رہنما مشعال ملک نے راولپنڈی میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نوجوانوں، خواتین اور بچوں پر مظالم کر رہی ہیں۔
انہوں نے یاسین ملک کی قید اور غیر قانونی سزا پر عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ اگر خطے میں حالات مزید بگڑے تو ذمہ دار بھارتی وزیر اعظم مودی ہوں گے۔
مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ مظالم فوری طور پر بند کرنا ہوں گے۔




