واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے بعد اب فیصلے کی گھڑی آچکی ہے اور تہران کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ آگے بڑھنے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے۔نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقات غیر معمولی اہمیت کی حامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاید تاریخ میں پہلی بار تھا کہ واشنگٹن اور تہران کی حکومتوں نے اس قدر بلند ترین سطح پر ایک دوسرے سے براہ راست مکالمہ کیا۔
جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ امریکہ کے لیے ایران کا ایٹمی پروگرام ایک حساس ترین معاملہ ہے۔ ان کے بیان کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔ ایران کسی بھی قیمت پر جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ہماری تمام تر پالیسیاں اور ‘ریڈ لائنز’ اسی ایک نکتے کے گرد گھومتی ہیں۔
ہم نے اپنا راستہ صاف کر دیا ہے، اب گیند تہران کے کورٹ میں ہے کہ وہ کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔




