لاہور:وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے طلباء کی صحت اور تعلیمی فلاح کے لیے پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر لیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلبہ نے اپنی رائے دی۔
عوام کی اکثریت نے تجاویز دی تھیں کہ چھٹیاں 19 جنوری تک بڑھائی جائیں، اور وزیر تعلیم نے اس رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے طلباء کی ذہنی اور جسمانی صحت بہتر ہوگی اور سردیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔




