پاکستان
Trending

جسٹس آغا فیصل گل پلازہ جوڈیشل انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر، مراسلہ جاری

 

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے جسٹس آغا فیصل کی نامزدگی کر دی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے جسٹس آغا فیصل کو سنگل ممبر کمیشن کا جج مقرر کیا ہے۔ یہ کمیشن سانحہ گل پلازہ کے اسباب، نقصانات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گا۔
مراسلے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیشن کی کام کرنے کی مدت (Tenure) اور دیگر شرائط و ضوابط (Terms of Reference) کا تعین حکومتِ سندھ کی جانب سے کیا جائے گا۔ سندھ حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی کمیشن اپنی کارروائی کا باضابطہ آغاز کر دے گا۔
اس جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مقصد واقعے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کے سدباب کے لیے سفارشات مرتب کی جا سکیں۔+

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button