انقرہ: ترکیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 25 ہزار سے زائد افغان شہری گرفتار کیے گئے۔
افغان جریدے خامہ پریس کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ گرفتار افغان شہریوں کے پاس قانونی رہائش سے متعلق مطلوبہ دستاویزات موجود نہیں تھیں۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کے رہائشی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے۔
ترک حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔




