پاکستان
Trending

پاکستان میں مشتری سیارے کا شاندار مشاہدہ آج ممکن، پوری رات آسمان میں چمکے گا

 

فلکیات کے شوقین افراد کے لیے آج ایک بہترین موقع ہے کہ وہ نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کو براہِ راست دیکھ سکیں۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق مشتری آج شام 6:34 بجے سے لے کر کل صبح 6:45 بجے تک پاکستان کے آسمان پر نظر آئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشتری غروبِ آفتاب کے وقت طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان میں موجود رہے گا۔ اس کی روشنی اور حجم اسے سب ستاروں سے نمایاں اور چمکدار بناتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ آسانی سے پہچانا جا سکے گا۔

شوقین افراد چاہیں تو دوربین یا فلکیاتی آلات کی مدد سے اس سیارے کا بہتر مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ یہ فلکیاتی واقعہ نہ صرف علمِ فلکیات کے شوقین بلکہ عام عوام کے لیے بھی رات کے آسمان کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button