ٹانک : ٹانک کے تھانہ گومل کے علاقے میں دھماکے میں 6 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ شہداء میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔
پولیس کی اے پی سی تھانہ گومل سے ٹانک جا رہی تھی کہ دھماکہ ہوا۔ فوری طور پر لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے فوری تحقیقات کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہداء کے بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔




