بین الاقوامی
Trending

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، صدر ٹرمپ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی


امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر فوری طور پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا تاکہ ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھایا جا سکے۔

نائب امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے سے پہلے سفارتکاری کو موقع دیا جانا چاہیے تاکہ مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی آپشن کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے اور تمام ممکنہ اقدامات کو زیرِ غور رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button