واشنگٹن : امریکا نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد افراد کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ متاثرہ افراد میں غیر ملکی طلبہ اور روزگار کے لیے آنے والے بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، جن افراد کے ویزے منسوخ کیے گئے، ان میں 8 ہزار طلبہ اور 2 ہزار 500 کام کرنے والے شامل ہیں۔ الزامات میں قانونی خلاف ورزیاں، شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانا، تشدد، چوری اور مالی بدعنوانی شامل ہیں۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا میں ویزا منسوخی اور ملک بدری کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ ملک محفوظ بنایا جا سکے۔ گزشتہ سال اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے 55 ملین ویزا ہولڈرز کے ریکارڈ کا ازسرِنو جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔




