لاہور/پشاور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گٹر کے ڈھکن کی تنقید پر منفرد انداز میں جواب دیا اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
عظمیٰ بخاری نے گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کیں، جن پر سہیل آفریدی کی دو مختلف تصاویر بھی شامل تھیں۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ بعض لوگ بلاوجہ تنقید کرتے ہیں، جبکہ کام کی حقیقت واضح طور پر نظر آ رہی ہے۔
اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان دلچسپ بحث کو جنم دیا اور وزیر اطلاعات کے طنزیہ انداز کو موضوعِ بحث بنا دیا۔




