بین الاقوامی
Trending

طالبان حکومت عوام سے بے پروا، بجٹ کا 88 فیصد حصہ غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ

 

کابل: افغان طالبان حکومت نے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کو بالکل نظر انداز کر دیا ہے، اور بجٹ کا اکثریتی حصہ غیر ترقیاتی سرگرمیوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

افغان انٹرنیشنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بجٹ کا 88 فیصد حصہ ایسے شعبوں میں مختص کیا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور عوام کی سہولیات سے متعلق نہیں، جس سے ملک شدید معاشی اور سماجی بحران کا شکار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ بجٹ پالیسی نے تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور افغان عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔ رپورٹ میں انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر یہ غیر متوازن پالیسی جاری رہی تو ملک کی ترقی اور استحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button