بین الاقوامی
Trending

امریکی سینٹ کام کا ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا دعویٰ: 6 اہلکار ہلاک، 11 ایرانی جہاز تباہ

 

واشنگٹن / مسقط: مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورتحال نے اس وقت سنگین رخ اختیار کر لیا جب امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایرانی حملوں میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ دوسری جانب امریکہ نے جوابی کارروائی میں خلیج عمان میں موجود تمام ایرانی بحری بیڑے کو ملیامیٹ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
سینٹ کام کے ترجمان کے مطابق، ہلاک ہونے والے 6 اہلکاروں میں وہ دو فوجی بھی شامل ہیں جو ابتدائی جھڑپوں کے بعد سے لاپتہ تھے۔ ان کی باقیات اس فوجی تنصیب کے ملبے سے ملی ہیں جسے ایران نے نشانہ بنایا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت لواحقین کو اطلاع دینے کے 24 گھنٹے بعد تک خفیہ رکھی جائے گی۔
امریکی فوجی قیادت نے خلیج عمان میں ایران کو پہنچنے والے بھاری نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صرف دو دن قبل خلیج عمان میں 11 ایرانی جہاز گشت کر رہے تھے، لیکن اب وہاں ایک بھی ایرانی جہاز باقی نہیں بچا۔ ایران کا بحری جہازوں کو ہراساں کرنے کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔
امریکی بیان میں واضح کیا گیا کہ سمندری تجارتی راستوں کی آزادی گزشتہ آٹھ دہائیوں سے عالمی معیشت کی بنیاد رہی ہے اور امریکی افواج اس دفاعی مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ خطے میں اس وقت بھی اہم جنگی آپریشنز جاری ہیں، جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button