پاکستان
Trending

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات، کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

 

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ اور سندھ کے سینئر صوبائی وزیر کے درمیان ایک اہم بیٹھک ہوئی ہے، جس میں امن و امان اور منشیات کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور شرجیل انعام میمن کے درمیان بین الصوبائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں کی سیکیورٹی صورتحال اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے اہم امور زیرِ بحث آئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ حکومت کو کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب سیکیورٹی آپریشنز پر خصوصی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے صوبے بھر سے منشیات کے سپلائرز اور اسمگلرز کے خلاف مشترکہ گرینڈ کریک ڈاؤن کا عزم ظاہر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button