پاکستان
Trending

لاہور میں بارش سے موسم سرد، آلودگی میں کمی، درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان

 

لاہور میں رات گئے سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث شہر کا موسم سرد ہو گیا ہے۔ بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے جبکہ آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔

بارش کے نتیجے میں دھند اور فضائی آلودگی میں واضح کمی آئی ہے، جس سے شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ سرد موسم آئندہ چند دن برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button