کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی کا مقدمہ 8 دن بعد نبی بخش تھانے میں سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
گل پلازہ میں سرچ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری ہے، جس میں 80 سے 90 فیصد آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں 71 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 77 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
اب تک 20 سے زائد افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔ اربن ریسرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں آپریشن کا حصہ ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ مزید تحقیقات کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔




