پاکستان
Trending

تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج اور ایف سی کی ریلیف سرگرمیاں جاری

خیبرپختونخوا کے علاقے تیراہ میں شدید برفباری کے باعث زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ریلیف آپریشن کئی روز سے بلا تعطل جاری ہے، جس میں برف میں پھنسنے والی گاڑیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔

متاثرہ خاندانوں کو کھانا، کمبل، طبی امداد اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔ خراب موسم اور مواصلاتی مشکلات کے باوجود پاک فوج اور ایف سی کے افسران اور جوان امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، تاکہ متاثرین کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پاک فوج کی بروقت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں اہم زمینی رابطے بحال ہو چکے ہیں، جس سے امدادی سامان کی ترسیل میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ برفباری سے متاثرہ تمام خاندانوں تک فوری امداد پہنچائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button