پاکستان

پی ٹی آئی کا لاہور کی جانب سیاسی قافلہ: احتجاج نہیں، حکمت عملی کی تیاری

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت میں ایک پارلیمانی قافلہ اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس اقدام کو مکمل طور پر پرامن اور اظہارِ یکجہتی پر مبنی قرار دیا۔
پارٹی قیادت کے مطابق لاہور میں ہونے والی ملاقاتوں میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی، سینیٹ انتخابات، اور تنظیمی امور پر مشاورت ہو گی۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی اس سفر کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ سیاسی میدان میں پرامن طور پر متحرک ہے اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنا چاہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button