بین الاقوامی
Trending

ڈیل کریں یا سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں:ٹرمپ کا ایران کو الٹی میٹم

 

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی تعطل پر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ تہران کے پاس معاہدہ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، ورنہ اسے انتہائی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکہ نے ایران کی جانب ایک "تاریخی” بحری بیڑہ روانہ کر دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ بیڑہ طاقت میں وینزویلا بھیجے گئے مشن سے بھی بڑا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق معاہدہ طے پانا ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں نتائج "انتہائی بُرے” ثابت ہوں گے۔
دھمکی آمیز لہجے کے ساتھ ساتھ صدر نے مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف جمعہ کو ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، جو ممکنہ طور پر کسی بڑے فیصلے کی بنیاد بن سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی (Ceasefire) کے لیے کوششیں آخری مراحل میں ہیں اور جلد "خوشخبری” ملے گی۔
گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا ‘ایپسٹین اسکینڈل’ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button