پاکستان
Trending

پی آئی اے کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑا اقدام، پیرس سے پاکستان کے فضائی کرایوں میں کمی

 

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) نے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سفری سہولیات میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پیرس سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق، یہ رعایت خاص طور پر ان مسافروں کے لیے ہے جو درج ذیل دو دورانیوں میں سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پہلا مرحلہ: 1 فروری سے 10 مارچ 2026 تک، دوسرا مرحلہ: 1 مئی سے 15 مئی 2026 تک ہے۔
اس رعایت سے مستفید ہونے کے لیے بکنگ کی آخری تاریخ 10 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مسافر ویب سائٹ، موبائل ایپ، سرکاری دفاتر یا مستند ٹریول ایجنٹس کے ذریعے اپنی ٹکٹیں بک کروا سکتے ہیں۔
ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس خصوصی رعایت کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو اپنے وطن کے ساتھ منسلک رہنے کے لیے سستا فضائی سفر فراہم کرنا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے اس قسم کی ترغیبات کا مقصد مسافروں کی تعداد میں اضافہ اور قومی ایئر لائن پر عوام کے اعتماد کو مزید بحال کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button